لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ فورس اگلے ہفتے لاہور ڈویژن میں کام شروع کرے گی اور دسمبر تک پورے پنجاب میں فعال ہو جائے گی۔ پیرا مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز قبضوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے پیرا سٹیشن پر ٹوکن حاصل کرنے اور شکایت درج کرنے کا عمل خود دیکھا۔ پیرا فورس نے جدید ہتھیاروں اور حفاظتی آلات کے ساتھ اپنے آپریشنل مظاہرے بھی کیے۔ ڈی جی پیرا نے وزیراعلیٰ کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فورس شفاف تحقیقات اور موثر کارروائی کے ذریعے عوام کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
یہ اقدام پنجاب میں قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے اور عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔