سونے کی قیمت میں 1600 روپے اضافہ

06:58 PM, 14 Jul, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 1371 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 384 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد عالمی قیمت 3372 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس سے اندرونِ ملک سونا مزید مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عام صارفین اور سرمایہ کاروں دونوں کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہیں، کیونکہ سرمایہ کاری اور خریداری دونوں مزید مہنگی ہوتی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں