لاہور: صوبائی دارالحکومت میں موسم نے تیور بدلنا شروع کر دیے ہیں اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کے ساتھ ہی گرمی کی شدت محسوس کی جانے لگی ہے۔شہر میں آج صبح سویرے ہی پارہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جس سے موسم میں خنکی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان پر سرمئی بادلوں کا راج ہے جس کے باعث سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے، تاہم حبس کی وجہ سے گرمی برقرار ہے۔ گزشتہ رات ریکارڈ کیا گیا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
آج دن کے وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جو رواں سیزن کے گرم ترین دنوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ درجہ حرارت میں اچانک اضافے کے پیشِ نظر پانی کا استعمال زیادہ کریں اور دوپہر کے وقت براہِ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
لاہور میں گرمی کی لہر میں اضافہ: پارہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان
03:35 PM, 14 Mar, 2026