نواب ٹاؤن: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، ڈرائیور فرار

04:34 PM, 14 Nov, 2025

رائے ونڈ :نواب ٹاؤن کی حدود میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہاشم شہاب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔ مفرور ڈرائیور اور گاڑی کی تلاش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں