لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف سپیشل آپریشن جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے 72 گھنٹوں کے دوران متعدد کارروائیاں کی گئیں، جن میں 31 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 234 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں اور ان میں سے 96 ریکارڈ یافتہ اور 68 عادی مجرمان ڈولفن سکواڈ نے حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد شہر میں جرائم کی روک تھام اور قانون کی حکمرانی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔