لاہور: لاہور بار نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجاً یوم سیاہ منانے اور مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور بار اور لاہور ہائی کورٹ بار کا مشترکہ جنرل ہاؤس اجلاس ایوانِ عدل میں طلب کیا گیا ہے۔
بار کا موقف ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم حکومت نے اپنے ذاتی مفادات کے پیشِ نظر غیر قانونی طریقے سے کی، جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔
بار کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججز نے اپنے ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دیا، جسے قانون اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔