صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ذیابیطس کے عالمی دن پر پیغام

04:45 PM, 14 Nov, 2025

لاہور:صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ذیابیطس ایک خطرناک اور خاموش دشمن ہے جس پر احتیاط، آگاہی اور نظمِ زندگی کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ حکومت پنجاب صحت کے بنیادی حق کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں پہلی بار ٹائپ-ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس ان کے دروازے تک فراہم کی جا رہی ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ مریضوں کی سہولت کے لیے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور بلڈ شوگر کے تسلسل سے معائنے کو اپنانا ضروری ہے، کیونکہ یہ ذیابیطس سے بچاؤ اور قابو پانے کا واحد مؤثر طریقہ ہے۔

مزیدخبریں