لاہور میں سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی وارداتیں جاری

04:48 PM, 14 Nov, 2025

لاہور: شہر میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں جاری ہیں، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 297 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

 نمائندہ  لاہور رنگ  شاہد رضوی  کی رپورٹ کے مطابق  چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 4 گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔ اس کے علاوہ، ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 2 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔

پولیس ان وارداتوں کی تحقیقات کر رہی ہے اور شہر میں سیکیورٹی کے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔

مزیدخبریں