پنجاب: تمام سکولوں میں سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات

10:03 PM, 14 Nov, 2025

لاہور:محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں سکیورٹی اقدامات سخت کرنے اور سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

 تمام سکول سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طلبہ اور اسٹاف کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں، صوبے بھر کے سکولوں کا فوری سکیورٹی آڈٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں