لاہور میں سموگ نے زندگی مشکل بنا دی ،شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت

10:06 PM, 14 Nov, 2025

لاہور: شہر میں سموگ کے مسلسل بڑھتے ہوئے اثرات نے زندگی دشوار کر دی ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) تین سو پچاس سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں اے کیو آئی پانچ سو سے بھی زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس شدید آلودگی کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہو گیا ہے، اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزیدخبریں