پنجاب میں تعلیمی اصلاحات: پریکٹیکل امتحانات کی نئی ترتیب متوقع

10:07 PM, 14 Nov, 2025

لاہور: پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے میں چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی مزمل محمود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرن آف کیمرج بورڈ کی طرز پر پریکٹیکل امتحانات لیے جائیں گے، اور پریکٹیکل کو تحریری پرچے کی شکل میں لیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سوالیہ پرچہ تیار کرنے والے افراد کی تربیت فراہم کی جائے گی اور پیپر سیٹنگ کے طریقہ کار سے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں