لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت، مختلف جرائم میں ملوث 48 ملزمان گرفتار

03:17 PM, 14 Oct, 2025

لاہور: شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات جاری ہیں۔ پولیس کے موبائلز اسکواڈ نے 24 گھنٹے کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 48 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتاریوں کا عمل ای پولیس ایپ کی مدد سے ممکن بنایا گیا، جس کے تحت ناکوں پر چیکنگ کے دوران 34,620 سے زائد افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران 25 اشتہاری، 8 عادی مجرمان اور 15 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ناکوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید اپ گریڈ کیا گیا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر مشکوک شخص پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں