لاہور میں جعلی دودھ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 14 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف

03:21 PM, 14 Oct, 2025

لاہور: شہر میں جعلی اور ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی، 14 ہزار لیٹر دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ناقص دودھ سپلائی کرنے والے 6 ٹینکرز کو قبضے میں لیا گیا، جبکہ 6 مقدمات درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے موقع پر دودھ کے نمونوں کے ٹیسٹ کیے، جو معیار پر پورا نہ اترنے پر فیل قرار دیے گئے۔ جس کے بعد فوری طور پر دودھ کو ضائع کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خالص اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور ناقص اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔

مزیدخبریں