لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک

03:22 PM, 14 Oct, 2025

لاہور: سی سی پی او کوتوالی ڈویژن کے تھانہ شاہدرہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو تین درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باقی ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں