لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ تمام سکول شیڈول کے مطابق کھلیں گے اور کوئی تعطیل نہیں ہوگی۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
یہ اعلان تعلیمی سرگرمیوں کو روانی سے جاری رکھنے اور طلبہ و والدین کو واضح ہدایات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔