اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر نے معیشت کو نئی جان بخشی دی

03:50 PM, 14 Oct, 2025

لاہور:رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں ستر کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی ترسیلات زر نو ارب تریپن کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق، گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے کل ارتیس ارب تیس کروڑ ڈالر بھیجے تھے، اور اس مالی سال میں چالیس ارب ڈالر کے قریب ترسیلات زر موصول ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

نمائندہ لاہور رنگ  اشرف مہتاب کے مطابق  مختلف ممالک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں