پنجاب کابینہ میں رانا اقبال کو قانون، منشا اللہ بٹ کو لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کی وزارت مل گئی

04:57 PM, 14 Oct, 2025

لاہور: پنجاب کابینہ میں تبدیلی کے تحت رانا اقبال کو قانون کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے جبکہ منشا اللہ بٹ کو لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کی وزارت دی گئی ہے۔

نمائندہ لاہور رنگ محمد بلال  کے مطابق محکمہ سروسز کیبنٹ ونگ نے دونوں وزرا کے قلمدان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ رانا اقبال اور منشا اللہ بٹ نے وزیر کا حلف کل اٹھایا تھا۔

مزیدخبریں