دیہی خواتین کو مویشی فراہم کرنے کا منصوبہ، پنجاب حکومت نے 3 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد مختص کردیئے

03:51 PM, 14 Sep, 2026

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کیلئے مویشی فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ منصوبے کیلئے 3 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 منصوبے کے تحت بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین سمیت مستحق خواتین کو گائے اور بھینسوں کی 10 ہزار 418 سے 11 ہزار 838 ہیفرز فراہم کی جائیں گی۔

 حکومت پنجاب کے مطابق منصوبے کا مقصد دیہی خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں اپنے خاندان کی کفالت کے قابل بنانا ہے۔

 مستحق خواتین کو مویشی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے اور ان کی دیکھ بھال کے حوالے سے تربیت بھی دی جائے گی، تاکہ خواتین اس سہولت سے مؤثر انداز میں فائدہ اٹھا سکیں۔

 حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ منصوبے کے ذریعے دیہی علاقوں میں خواتین کی معاشی خودمختاری اور گھریلو آمدن میں اضافے کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

مزیدخبریں