پنجاب کے ترقیاتی مشن کی رفتار تیز: مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت نئے مالی سال کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس

03:34 PM, 15 Apr, 2026

لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے مختلف محکموں کی کارکردگی اور سالانہ ترقیاتی سکیموں (ADP) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے 'نئے اقدامات' اور آئندہ مالی سال کے لیے مجوزہ منصوبوں کی منظوری اور حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران خاص طور پر تین اہم شعبوں کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ تعلیمی معیار کی بہتری اور اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے نئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند بنانے کے لیے خصوصی پروگرامز ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی۔
 صوبے میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور نئے تجارتی مراکز کے قیام کے لیے آئندہ مالی سال کی تجاویز کا معائنہ کیا گیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے دورانِ اجلاس کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مقررہ وقت پر مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال کے لیے ایسی اسکیمیں وضع کی جائیں جن کا براہِ راست فائدہ عام آدمی اور صوبے کی معیشت کو پہنچے۔

مزیدخبریں