لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی علاقوں کی کایا پلٹنے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے "مثالی گاؤں" پراجیکٹ کے دوسرے فیز کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے مزید 7500 دیہات کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔
ہر گاؤں میں واٹر سپلائی، سولر سسٹم پر چلنے والے ٹیوب ویل اور پختہ نالیوں کا نظام یقینی بنایا جائے گا۔گندے پانی کے تالابوں کی صفائی اور نکاسیِ آب کے لیے ڈرینج سسٹم کو مکمل طور پر کور کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے پہلے فیز کی تکمیل پر 59 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
"ہر گاؤں، مثالی گاؤں": پنجاب کے مزید 7500 دیہات کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ، فیز 2 کی اصولی منظوری
03:37 PM, 15 Apr, 2026