لاہور: شہر کے داخلی راستے پر اسلحہ بردار دو افراد گرفتار، ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری

05:07 PM, 15 Aug, 2025


لاہور: صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ شہر بھر میں اسلحے کی نمائش کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی اہلکاروں نے ٹھوکر نیاز بیگ ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے دو اسلحہ بردار ملزمان کامران اور خیراللہ کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ چیکنگ ملزمان کے قبضے سے دو رائفلز، میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں