پنجاب کو 2029 تک اے آئی سے ہم آہنگ صوبہ بنانے کا عزم، مریم نواز کو کارکردگی پر بریفنگ

12:39 PM, 15 Aug, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی مشیر برائے مصنوعی ذہانت علی مصطفیٰ ڈار نے ملاقات کی، جس میں پنجاب اے آئی وژن 2029 کی باضابطہ لانچنگ اور صوبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو وسعت دینے کے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں علی مصطفیٰ ڈار نے وزیراعلیٰ کو اے آئی آفس کی گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران پنجاب میں مصنوعی ذہانت کے فروغ، حکومتی امور میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اے آئی سے متعلق آئندہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کے ہدف پر پیش رفت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اس مقصد کے لیے سرکاری نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال، عوامی خدمات کو جدید بنانے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے گورننس بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے رواں سال علی مصطفیٰ ڈار کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے مصنوعی ذہانت مقرر کیا تھا، جس کے بعد صوبے میں اے آئی سے متعلق حکومتی اقدامات کو مربوط کرنے کے لیے کام شروع کیا گی

مزیدخبریں