پنجاب میں ستھرا ماحول کے لیے نئے قوانین نافذ، فضلہ پھینکنے والوں کے لیے سخت سزائیں متعین

04:54 PM, 15 Dec, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ستھرا پنجاب اتھارٹی نے فضلہ پھینکنے اور گندگی پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت قوانین نافذ کر دیے ہیں۔ نئے قوانین کے تحت خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ اور 3 سے 7 سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔ کوڑا، ٹائر اور دیگر باقیات کو آگ لگانا اب سنگین جرم شمار ہوگا۔

ستھرا پنجاب اتھارٹی نے قانون کے مؤثر نفاذ کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور الیکٹرک بائیکس بھی خرید لی گئی ہیں تاکہ اہلکار تیز رفتاری سے کارروائی کر سکیں۔ نئے قوانین کے تحت باقاعدہ عمل درآمد جنوری 2026 سے شروع ہوگا۔

اسی دوران، پنجاب حکومت نے مذہبی اور سماجی تقریبات میں فوتگی کے کھانے کی تقسیم اور دعوتی کھانوں پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ خوراک کے غیر ضروری ضیاع کو روکا جا سکے۔

مزیدخبریں