لاہور/کوئٹہ: پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں، جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کی نوید سنا دی ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں حدِ نگاہ انتہائی کم رہ جانے کے باعث موٹروے پولیس نے متعدد مقامات پر راستے بند کر دیے ہیں۔ لاہور، سیالکوٹ موٹروے: شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے مکمل بند، ایم 4 (M-4): خانیوال سے ملتان تک شدید دھند، سفر معطل،
ایم 5 (M-5)، ملتان سے ظاہر پیر تک کا حصہ دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اہم موٹرویز بند؛ ملک میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد
09:42 AM, 15 Feb, 2026