لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس کو ایک "سافٹ اور جدید" فورس میں تبدیل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس اصلاحات کے اس نئے ماڈل میں شہریوں کی عزتِ نفس اور تفتیش میں شفافیت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کی مانیٹرنگ کے لیے مریم نواز نے باڈی کیمز کے فنڈز منظور کر لیے ہیں۔ اب فیلڈ ڈیوٹی پر مامور اہلکار اپنی ہر کارروائی کے لیے جوابدہ ہوں گے۔
تھانوں کے باہر عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے "پینک بٹن" نصب کیے جائیں گے، جو براہِ راست اعلیٰ حکام کو الرٹ بھیجیں گے۔
تھانوں کے چکر کاٹنے کا دور ختم؛ اب شہری اپنی ایف آئی آر کی صورتحال آن لائن ٹریک کر سکیں گے۔ انویسٹی گیشن رومز میں اب آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ ہوگی، تاکہ کسی بھی ملزم یا شہری پر تشدد یا دباؤ کا امکان ختم کیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے سختی سے حکم دیا ہے کہ پولیس اہلکار کا رویہ اب "حاکمانہ" نہیں بلکہ "خادمانہ" ہوگا۔ اب ہر شہری کو "سر" کہہ کر پکارنا قانونی و اخلاقی ضرورت ہوگی۔
پنجاب پولیس اب 'باڈی کیم' کی نگرانی میں: مریم نواز کا تھانہ کلچر بدلنے کا حتمی پلان
10:54 AM, 15 Feb, 2026