سموگ کے خلاف 'ڈیجیٹل وار': مریم اورنگزیب کا اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے فضائی آلودگی کچلنے کا اعلان

12:16 PM, 15 Feb, 2026

لاہور : پنجاب حکومت نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور سخت ترین انتظامی اقدامات کا امتزاج متعارف کرا دیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ اب آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے ارٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ اے آئی مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے فضا میں آلودگی پھیلانے والے ذرائع کی فوری نشاندہی کی جا رہی ہے۔ صنعتی زونز اور شاہراہوں پر نصب سینسرز سے حاصل ہونے والا ڈیٹا براہِ راست کنٹرول روم کو منتقل ہوتا ہے، جس سے مجرمانہ غفلت چھپانا ناممکن ہو گیا ہے۔حکومتی پالیسی کے تحت درج ذیل شعبوں کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے، زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کو فوری مسمار یا سیل کیا جا رہا ہے۔
زہریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے اور تھانوں میں بند کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں