نفرتوں کا خاتمہ اور محبت کا فروغ ہی اصل اسلام ہے، حافظ طاہر اشرفی 

04:18 PM, 15 Feb, 2026

لاہور : چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان کی آمد اتحادِ امت کا بہترین موقع ہے، امتِ مسلمہ کو تقسیم کرنے والے عناصر کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں تمام مسالک کے درمیان مثالی وحدت موجود ہے جو ملک کی سلامتی کی ضامن ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے اپنے بیان  کے دوران "پیغامِ پاکستان" کو ملک کی بقا کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا  ان کمیٹیوں کا مقصد "پیغامِ پاکستان" کو ملک کے ہر شہری تک پہنچانا اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنا ہے۔اسلام آباد دھماکے کے بعد تمام مسالک کے علما کا جائے وقوعہ پر متحد ہو کر پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری صفوں میں کوئی دراڑ نہیں ہے۔
انہوں نے انتہا پسندانہ سوچ کی سختی سے نفی کرتے ہوئے درج ذیل اہم نکات بیان کیے۔اسلام تشدد اور زبردستی کے بجائے دلیل اور محبت کا دین ہے۔انتہا پسندانہ نظریات کا خاتمہ کسی ایک ادارے کا کام نہیں بلکہ پوری قوم کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں معاشرے سے نفرتوں کو جڑ سے اکھاڑ کر محبتوں اور بھائی چارے کو پروان چڑھانا ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے زور دیا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کو درپیش مسائل کا واحد حل وحدت اور اتحاد ہے۔ انہوں نے اپریل میں رمضان کی آمد کے موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مقدس مہینے میں خصوصی طور پر ملکی سلامتی اور اتحاد کے لیے دعا کریں اور تفرقہ بازی کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔

مزیدخبریں