بھارتی سورماؤں کے خلاف شاہین تیار: ملک بھر میں جیت کی دعائیں، سٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہیں

04:26 PM, 15 Feb, 2026

لاہور : روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہونے جا رہا ہے، جس نے پورے ملک کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ شائقینِ کرکٹ اپنے قومی ہیروز کی کامیابی کے لیے دیدہ و دل بچھائے بیٹھے ہیں اور فضا "گڈ لک پاکستان" کے نعروں سے معطر ہے۔
سٹیڈیم کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں جس کے باعث آج میدان "ہاؤس فل" رہے گا۔ شائقین کی دیوانگی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ملک بھر کے پارکوں، چوکوں اور کلبوں میں بڑی اسکرینیں لگا دی ہیں، جہاں ہزاروں مداح مل کر اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منائیں گے۔
قومی ٹیم ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچوں میں مسلسل فتوحات سمیٹ کر بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ جس طرح ماضی میں پاکستان نے معرکہ حق میں کامیابیاں حاصل کیں، کرکٹ کا یہ میدان بھی سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کا گواہ بنے گا۔ ٹیم کی موجودہ فارم دیکھ کر شائقین پرامید ہیں کہ کامیابی گرین شرٹس کا ہی مقدر بنے گی۔
اس میچ کا سب سے بڑا چرچا پاکستانی سپنر عثمان طارق کا ہے، جن کی پراسرار بولنگ بھارتی بلے بازوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عثمان طارق کی اسپن کسی بھی وقت میچ کا نقشہ بدل سکتی ہے اور وہ بھارت کے خلاف پاکستان کے سب سے بڑے "ٹرمپ کارڈ" ثابت ہوں گے۔

مزیدخبریں