لاہور: ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا ٹاؤن پلاننگ ونگ متحرک ہو گیا ہے۔ ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 95 غیرقانونی املاک کو سربمہر کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائیاں شہر میں غیرقانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں۔