لاہور: میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ کراچی، کوئٹہ اور دیگر مختلف شہروں سے آنے والی اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق متعدد ٹرینیں ایک سے 7 گھنٹے تک لیٹ ہو چکی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ٹرینوں کی تاخیر کے سبب اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ سرد موسم میں انتظار کرنا مسافروں کے لیے مشکل بن گیا ہے۔
محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث رفتار کم رکھنے کے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔