لاہور میں دن بھر ابر رحمت کا سلسلہ، موسم خوشگوار

06:09 PM, 15 Jul, 2025

لاہور: باغوں کے شہر لاہور میں گزشتہ روز دن بھر ابر رحمت نے خوب برسے جس سے موسم خوشگوار اور خوش آئند ہوگیا۔ ہلکی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ کالے بادل چھائے رہے اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں رات گئے پھر سے بارش کا امکان ہے اور یہ سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو بارش کے باعث ٹھنڈک محسوس ہوگی اور ہوا کا نظام بھی خوشگوار رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو موسمی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں