لاہور میں موسم خوشگوار، بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

09:53 PM, 15 Jul, 2025

لاہور: لاہور میں وقفے وقفے سے ہونے والی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی آ گئی ہے، جس سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ ہواؤں کا رخ جنوب مغرب سے ہے جو موسم کو مزید خوشگوار بنا رہا ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ تک لاہور اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کی توقع ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد پانی کے ممکنہ جمع ہونے سے ہوشیار رہیں۔

مزیدخبریں