خواجہ سلمان رفیق کا سول ڈیفنس اور ریسکیو کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور، جدید آلات کی نمائش کا معائنہ

07:33 PM, 15 Jul, 2026

لاہور: صوبائی وزیر اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے سول ڈیفنس پنجاب اور ریسکیو اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید آلات کی نمائش کا معائنہ کیا۔

سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران جدید آلات کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جبکہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس تسنیم علی خان نے خواجہ سلمان رفیق کو جدید آلات، ادارے کی استعداد کار اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

تقریب کے دوران خواجہ سلمان رفیق نے سول ڈیفنس میں نئے بھرتی ہونے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سے خصوصی ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تربیت، حفاظتی اقدامات اور جدید سہولیات کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

بعد ازاں پنجاب سول ڈیفنس اور ریسکیو کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے ہنگامی حالات میں اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

مزیدخبریں