پنجاب کابینہ کا اجلاس کل طلب، نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری متوقع

01:14 PM, 15 Jun, 2026

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف نے پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے محکمہ قانون کو بجٹ اجلاس بلانے کے حوالے سے باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد بجٹ کی منظوری کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف شعبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لیے 202 ارب 45 کروڑ 12 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ سوشل سیکٹر کے لیے 176 ارب 77 کروڑ 52 لاکھ روپے مختص کیے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

گورننس اور لاء اینڈ آرڈر کے لیے 36 ارب 73 کروڑ 28 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے لیے 4 ارب 31 کروڑ روپے، پبلک پراسیکیوشن کے لیے 1 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ محکمہ اطلاعات و ثقافت کے لیے 2 ارب 84 کروڑ روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ کی تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور حتمی منظوری کابینہ دے گی۔

مزیدخبریں