لاہور: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین، مصطفیٰ ٹاؤن سب ڈویژن کے انتخابات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جس کے مطابق مختلف عہدوں پر امیدواران کامیاب قرار پائے ہیں۔
انتخابی نتائج کے مطابق محمد عثمان امانت اور راجہ ریاض سرپرستِ اعلیٰ منتخب ہوئے، جبکہ مہر مبشر طفیل چیئرمین کے عہدے پر کامیاب قرار پائے۔ عبدالغفور ڈوگر وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔دیگر منتخب عہدیداران میں عثمان زاہد سیکرٹری اور سید عاصم علی جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔
نتائج کے اعلان کے بعد یونین کی نئی منتخب قیادت نے اراکین کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ واپڈا ورکرز کے حقوق کے تحفظ، ملازمین کو درپیش مسائل کے حل اور یونین کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
منتخب عہدیداران نے کہا کہ کارکنان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے گی۔