لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت 'رمضان نگہبان پیکج' کی تقسیم کا عمل اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے مستحق شہریوں تک امداد پہنچانے کا 95 فیصد ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے اضلاع میں اب تک 30 لاکھ امدادی رقم کے کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 28 لاکھ 2 ہزار سے زائد کارڈز براہِ راست شہریوں کے ہاتھوں میں پہنچ چکے ہیں۔
ہدف کی تکمیل: اب تک 90 فیصد سے زائد شہری اپنے رمضان کارڈز کے ذریعے امدادی رقم حاصل کر چکے ہیں۔ مستحقین میں اب تک مجموعی طور پر 25.29 ملین (2 کروڑ 52 لاکھ) روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ انتظامیہ نے ریکارڈ مدت میں 95 فیصد ہدف مکمل کر کے گڈ گورننس کی مثال قائم کی ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ امدادی رقم کے ساتھ ساتھ 'مریم کے مہمان دسترخوان' کے تحت صوبے بھر میں روزانہ لاکھوں افراد کو عزت و احترام کے ساتھ افطاری کروائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود ان تمام انتظامات کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ رمضان المبارک میں کوئی بھی مستحق خاندان محروم نہ رہے۔
پنجاب حکومت کا بڑا مارکہ: رمضان نگہبان پیکج 95 فیصد ہدف مکمل، کروڑوں کی امداد تقسیم
04:00 PM, 15 Mar, 2026