وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں کاروباری اوقات بڑھانے کا حکم، یکم جون تک استثنیٰ

06:17 PM, 15 May, 2026

لاہور : عید کی آمد سے قبل پنجاب کی کاروباری برادری اور عوام کے لیے بڑی خوشخبری؛ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے بھر کی مارکیٹوں کو وقت کی پابندی سے آزاد کر دیا۔ دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز اب یکم جون 2026 تک مقررہ وقت پر بند نہیں ہوں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ تاجر تنظیموں کے اس مطالبے پر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عید کے سیزن میں کاروباری اوقات بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عید کی خریداری کے لیے عوام اور تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ اس فیصلے سے جہاں شہریوں کو رات کے ٹھنڈے اوقات میں شاپنگ کا موقع ملے گا، وہیں تاجر برادری بھی عید کے سیزن سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے گی۔ محکمۂ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں