لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے لیے 5 نئی ڈبل سٹوری بیرکس مکمل

01:25 PM, 15 Nov, 2025

لاہور:لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے لیے 5 نئی ڈبل سٹوری بیرکس تیار کر دی گئی ہیں، جو تقریباً 2 ہزار قیدیوں کی رہائش کی گنجائش رکھتی ہیں۔ افتتاح چیرمین ٹاسک فورس رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کیا۔

سیکرٹری داخلہ نے ہدایت دی کہ قیدیوں کو موسم کے مطابق کمبل فراہم کیے جائیں اور ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کے لیے جیل سائیکالوجسٹ مسلسل رابطہ اور کاؤنسلنگ کریں۔ مزید کہا گیا کہ وہ قیدی جو وکیل کی فیس ادا نہیں کر سکتے، انہیں مفت قانونی امداد فراہم کی جائے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ملاقات ایپ کے ذریعے اب تک 850 سے زائد شہری اپنے قریبی عزیزوں سے رابطہ کر چکے ہیں، اور یہ آن لائن بکنگ سہولت پنجاب کی تمام جیلوں میں دستیاب ہے۔

مزیدخبریں