لاہور ہائیکورٹ: یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

03:56 PM, 15 Nov, 2025

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ درخواست کی سماعت جسٹس شہرام سرور پیر کو کریں گے، جبکہ جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کر لی تھی۔

درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر فریقین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

مزیدخبریں