لاہور میں 72 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موبائلز سکواڈ کی کارروائیاں، 41 گرفتار

03:58 PM, 15 Nov, 2025

لاہور: موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ موبائلز سکواڈ نے 72 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 41 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

چیکنگ کے دوران 25 اشتہاری، 2 عادی مجرم اور 14 عدالتی مفروران بھی گرفتار ہوئے، جبکہ ملزمان کو ای پولیس ایپ کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔ ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے 48,571 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔

مزیدخبریں