ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف پولیس کے چھاپے، 2716 گرفتاریاں

03:37 PM, 15 Oct, 2025

لاہور: پولیس نے پنجاب بھر میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں ہوئے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اب تک 2716 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

لاہور میں 251 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پنجاب بھر کے مختلف تھانوں میں ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر 76 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہیں۔

پولیس کے مطابق، مظاہروں کے دوران مختلف حملوں میں پنجاب بھر کے 250 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں