پنجاب کو پولیو سے پاک کرنے کے مشن میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا فیلڈ دورہ

03:42 PM, 15 Oct, 2025

لاہور:صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری پولیو مہم کا فیلڈ میں جا کر جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیو ورکرز سے بات چیت کی اور مہم کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

 خواجہ عمران نذیر نے پولیو ورکرز کو دی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور خود گھروں میں جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ یہ مہم عبادت کی طرح ہے، جسے جانفشانی اور ایمانداری سے کامیاب بنانا ہوگا تاکہ پنجاب کو پولیو سے پاک کیا جا سکے۔

مزیدخبریں