پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے موقع پر قذافی سٹیڈیم کے گرد سخت سیکیورٹی انتظامات,ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران سٹیڈیم میں موجود

03:57 PM, 15 Oct, 2025

لاہور:قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران پولیس نے کھلاڑیوں اور شائقین کی حفاظت کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں سکیورٹی گشت جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیں اور انہوں نے 4 درجے کا سیکیورٹی حصار کا معائنہ کیا۔ ڈی آئی جی نے داخلی راستوں پر تلاشی کے عمل اور ٹیموں کی موومنٹ سے قبل روٹس کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔

مزیدخبریں