پنجاب میں 11 ہزار اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری، 4 اضلاع میں روک لگادی گئی

04:32 PM, 15 Oct, 2025

لاہور:محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 11 ہزار سے زائد اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز جاری کر دیے ہیں۔ تاہم، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، فیصل آباد اور سرگودھا میں انتخابات کی وجہ سے تبادلے معطل کر دیے گئے ہیں۔


نمائندہ لاہور رنگ اویس گجر کے مطابق محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ان اضلاع میں تبادلے الیکشن کے بعد مکمل کیے جائیں گے، جبکہ باقی اضلاع میں اساتذہ کو نئی تعیناتیوں کے لیے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ 

مزیدخبریں