مرکزیت معیشت کے لیے زہر، اختیارات مقامی سطح پر منتقل کیے جائیں: ایس ایم تنویر

06:24 PM, 15 Oct, 2025

لاہور:یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ اور ایف پی سی سی آئی کے رہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ اختیارات کی مرکزیت پاکستانی معیشت کے لیے زہر قاتل بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کو فوری طور پر ایف پی سی سی آئی کے پیش کردہ ڈسٹرکٹ اکانومی منصوبے پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

ایس ایم تنویر کے مطابق، معاشی فیصلے صرف وفاقی سطح پر نہیں بلکہ ضلعی قیادتوں کو اعتماد میں لے کر کیے جائیں تاکہ زمینی حقائق کے مطابق پالیسیاں بن سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی معیشت کو مضبوط کیے بغیر ترقی کا خواب محض سراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی 411 ارب ڈالر ہے، جو ایک فرد، ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے کم ہے، اور اس کا سبب معیشت میں غیرمتوازن مرکزیت ہے۔ ڈسٹرکٹ اکانومی کا منصوبہ، ان کے بقول، معیشت میں نئی جان ڈالنے کا ذریعہ بن سکتا ہے اور 200 ارب ڈالر کی برآمدات ممکن ہو سکتی ہیں۔

مزیدخبریں