لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔
کاروائیوں کے دوران 3 نائجیرین باشندوں سمیت کل 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 1 کروڑ 55 لاکھ روپے مالیت کی 71 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان میں سے ایک نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اے این ایف حکام نے کہا ہے کہ منشیات کی اس فراہمی کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں