وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوری اقدامات سے گندم کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ختم، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری

04:38 PM, 15 Sep, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے بروقت اور مؤثر اقدامات کی وجہ سے گندم کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہوا میں تحلیل ہو گیا ہے۔ فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب اور پیرا فورس نے مارکیٹ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ان کا منتر ہوا میں اڑا دیا۔

ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 14 روز کے دوران ناجائز ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی ہے۔ 31 اگست تک فلار ملز کے پاس 14 لاکھ 19 ہزار 998 میٹرک ٹن گندم ذخیرہ تھی، جو اب بڑھ کر 15 لاکھ 57 ہزار 140 میٹرک ٹن ہو گئی ہے۔

یہ اقدامات گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں