پالیسی ریٹ میں کمی نہ ہونا افسوسناک ہے، ایس ایم تنویر

08:00 PM, 15 Sep, 2025

لاہور:معروف تاجر رہنما اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کسی قسم کی کمی نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی کے باوجود شرح سود کو بلند سطح پر برقرار رکھنا معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔

ایس ایم تنویر کے مطابق، ملک میں صنعتی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کم شرح سود ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں حقیقی شرح سود (Real Interest Rate) بہت زیادہ ہے، جو کاروبار، برآمدات اور روزگار کے مواقع پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔

انہوں نے حکومت اور سٹیٹ بینک پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود کو کم از کم 6 سے 9 فیصد تک لانے کا فیصلہ کریں تاکہ صنعتی شعبے کو ریلیف ملے اور معاشی بحالی کا عمل تیز ہو۔

مزیدخبریں