جمہوریت کی کامیابی کے لیے قانون کی عملداری بنیادی امر ہے، مریم نواز

01:55 PM, 15 Sep, 2026

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت ملکی ترقی میں عوام کے فعال کردار کا نام ہے، جبکہ جمہوریت کی منزل ایک متوازن اور فلاحی معاشرہ ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت کی کامیابی کے لیے قانون کی عملداری بنیادی امر ہے۔ احتساب جمہوریت کا اہم ستون ہے اور مضبوط جمہوری نظام کے لیے شفافیت اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کے سدباب کے لیے منظم مہم جاری ہے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی ہی جمہوریت کی اصل روح ہے۔ جمہوری نظام کی مضبوطی اور ملکی ترقی کے لیے آئین، قانون اور عوامی شراکت داری کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

مزیدخبریں