پنجاب پولیس میں پہلی بار باڈی ورن کیمروں کا استعمال شروع، لاہور سے منصوبے کا آغاز

06:54 PM, 15 Sep, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت صوبے میں پولیسنگ کو جدید، مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی فیلڈ فورس کے لیے پہلی مرتبہ باڈی ورن کیمروں کا باقاعدہ استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

 باڈی ورن کیمروں کے منصوبے کا آغاز لاہور سے کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی مرحلہ وار اس پر عملدرآمد جاری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس اہلکاروں کی فیلڈ میں کارروائیوں کی ریکارڈنگ ممکن ہوگی، جس سے پولیسنگ میں شفافیت اور جوابدہی کے عمل کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 حکومت پنجاب کے مطابق باڈی ورن کیمروں کا استعمال پولیس اور شہریوں کے درمیان معاملات کو شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ پولیس فیلڈ فورس کی کارکردگی کو مؤثر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں